نامور اداکار انور علی کو ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپردِ خاک، شوبز شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد میں شرکت

نامور اداکار انور علی کو ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپردِ خاک، شوبز شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد میں شرکت

فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار انور علی کو پیر کے روز وفات کے بعد ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس کی امامت سینئر اداکار جواد وسیم نے کی۔نماز جنازہ میں شوبز کی نمایاں شخصیات جیسے خالد عباس ڈار، افتخار ٹھاکر، راشد محمود، طاہر انجم، اشرف خان، گوشی خان، پرویز رضا، جاوید رضوی، ذوالفقار علی زلفی، آغا قیصر عباس اور دیگر معروف فنکار شریک ہوئے۔ تقریب میں ہر آنکھ اشکبار تھی۔انور علی کا فنی سفر کئی دہائیوں پر محیط رہا، جن کے ڈرامہ سیریل جیسے ابابیل، ہوم سویٹ ہوم اور اندھیرا اجالا آج بھی ان کے فن کی پہچان ہیں۔ زندگی کے آخری برسوں میں وہ پھیپھڑوں، گردوں، فالج اور دل کے عارضے میں مبتلا رہے۔ شوبز کی دنیا میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔