سٹیج اور فلم کے نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے

سٹیج اور فلم کے نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے

سٹیج اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار انور علی انتقال کر گئے۔

 وہ ایک عرصے سے پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ذرائع کے مطابق، انور علی کی طبیعت گزشتہ روز خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں رائیونڈ روڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن وہ زخمات کا مقابلہ نہ کر پائے اور چل بسے۔انور علی کی موت سے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی زندگی اور فنی خدمات کو مداح ہمیشہ یاد رکھیں گے۔