یوم القدس ریلی کے پیشِ نظر کراچی میں اہم سڑکیں دوبارہ بند

یوم القدس ریلی کے پیشِ نظر کراچی میں اہم سڑکیں دوبارہ بند

کراچی میں یوم القدس کی ریلی کے پیش نظر مائی کلاچی اور ایم ٹی خان روڈ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن، جناح برج، اور مائی کلاچی روڈ آنے اور جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بوٹ بیسن سے مائی کلاچی آنے والی ٹریفک کو یوٹرن دے کر واپس بھیجا جا رہا ہے۔پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے والی ٹریفک کو کھجور چوک کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس شہریوں سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ سڑکوں کی بندش کے دوران احتیاط برتیں اور متبادل راستے استعمال کریں۔