یوم القدس: نمازِ جمعہ کے بعد ٹریفک پلان اور بند راستے

یوم القدس: نمازِ جمعہ کے بعد ٹریفک پلان اور بند راستے

شہرِ قائد میں یومِ القدس کے موقع پر نکالی جانے والی مرکزی ریلی کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ریلی نمازِ جمعہ کے بعد نمائش چورنگی سے شروع ہو کر ایم اے جناح روڈ کے راستے تبت سنٹر اماں ٹاور تک جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل راستے استعمال کریں کیونکہ ریلی کے دوران اس شاہراہ کے مختلف حصوں پر آمد و رفت عارضی طور پر بند رہے گی۔

متبادل راستے درج ذیل ہیں:

گرومندر اور سولجر بازار جانے والی گاڑیوں کے لیے: ہادعر یار جنگ روڈ اور ہولی فیملی اسپتال کے راستے۔
لسبیلہ چوک سے آنے والے افراد: دائیں جانب مڑ کر نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن اور سول اسپتال کی سمت۔
بنوری سگنل سے آنے والے شہری: پی پی چورنگی اور کوریڈور 3 کا راستہ۔
تبت چوک: دائیں جانب ریگل چوک اور ایمپرس مارکیٹ، بائیں جانب جبلی چوک اور آغا خان ہسپتال صدر کی سمت۔
دائود پوتا روڈ اور لکی سٹار سے آنے والے شہری: پریڈی چوک سے دائیں جانب یا صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی۔
آغا خان III روڈ: کوسٹ گارڈ کے راستے سولجر بازار یا موبائل مارکیٹ۔
ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں پر اہلکار تعینات کر دیے ہیں تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے اور شہری کم سے کم دشواری کا سامنا کریں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے متبادل راستے طے کر کے نکلیں۔