کراچی میں کل جمعہ کو ایک دینی جماعت کی جانب سے ’’یوم القدس ریلی‘‘ نکالی جائے گی جس کے سبب شہر کے کئی مرکزی راستوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ریلی نمائش چورنگی سے اماں ٹاور تک جائے گی، جس کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شدید ٹریفک جام اور مشکلات سے بچا جا سکے۔
متبادل راستے:
تین ہٹی سے ٹاور جانے والی ٹریفک: گرومندر → سولجر بازار → بہادر یار جنگ روڈ → ہولی فیملی اسپتال یا بنوری سنگل → پی پی چورنگی/کوریڈور تھری۔
ناظم آباد سے ٹاور جانے والی ٹریفک: لسبیلہ → نشتر روڈ → رنچھوڑ لائن → سول اسپتال۔
فریسکو چوک اور عیدگاہ چوک سے نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک: تبت چوک → ریگل چوک → ایمپریس مارکیٹ یا جوبلی → آغا خان انکل سیریا/کوسٹ گارڈ → سولجر بازار۔
داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار سے نمائش جانے والی ٹریفک: پریڈی چوک → صدر دواخانہ → پی پی چورنگی یا ریگل چوک۔
گارڈن چڑیا گھر سے زیب النساء اسٹریٹ جانے والی ٹریفک: آغا خان سوئم روڈ → کوسٹ گارڈ → بہادر یار جنگ روڈ → سولجر بازار یا انکل سیریا اسپتال → سعید منزل۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
رابطہ اور معلومات:
ٹریفک پولیس ہیلپ لائن: 1915
سوشل میڈیا/واٹس ایپ: 03059266907
ایف ایم ریڈیو: 88.6
اس اقدام کا مقصد ریلی کے دوران شہریوں کو محفوظ اور ہموار نقل و حرکت فراہم کرنا ہے اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔