پنجاب میں سی ایم لیپ ٹاپ پروگرام کو بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر مزید وسعت دینے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پروگرام کے لیے دو ماڈلز زیرِ غور ہیں:
پہلا ماڈل: پروگرام میں 50 فیصد اضافہ، لاگت تقریباً 40 ارب روپے، 1 لاکھ 65 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
دوسرا ماڈل: پروگرام کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز، لاگت تقریباً 54 ارب روپے، 2 لاکھ 20 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
منصوبے کی موجودہ مجموعی لاگت 27 ارب روپے ہے، جبکہ ابتدائی مرحلے کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ اب تک 35 ہزار سے زائد طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں اور 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔حتمی توسیع کی منظوری حکومت پنجاب دے گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے فیز 2 کے لیے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، اب طلبہ 20 مارچ تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس سکیم میں سرکاری، پرائیویٹ، فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء بھی اہل ہیں۔