پنجاب حکومت نے 2025 کے لیے سی ایم لیپ ٹاپ سکیم کا اہلیت کا معیار اور پالیسی طے کر دی ہے، جس کے تحت مختلف تعلیمی شعبوں کے طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
اس سکیم کے تحت پنجاب بھر کے مستحق طلباء میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ان کی ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ ہو اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ مل سکے۔
لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تفصیلات:
یونیورسٹی طلباء کے لیے 20,000 لیپ ٹاپ مختص کیے گئے ہیں۔
کالج طلباء کے لیے 14,000 لیپ ٹاپ مختص کیے گئے ہیں۔
ٹیکنیکل اور ایگریکلچر طلباء کے لیے 4,000 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلباء کے لیے 2,000 لیپ ٹاپ مختص کیے گئے ہیں۔
کمپیوٹر سائنس، طب، انجینئرنگ اور سماجی علوم کے طلباء بھی لیپ ٹاپ حاصل کریں گے۔
کاروبار، زراعت اور دیگر شعبوں کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
سکیم کا مقصد:
اس سکیم کا بنیادی مقصد طلباء میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ جدید تکنیکی آلات سے مستفید ہو سکیں۔سکیم کے تحت مستحق طلباء کو کور آئی سیون پروسیسرز والے 13ویں جنریشن کے لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
اہلیت کا معیار:
سکیم کے تحت میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے مستحق طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
تعلیمی ادارے اہل طلباء کا ڈیٹا جمع کریں گے، جس کی بنیاد تعلیمی کارکردگی ہوگی۔
ایچ ای سی پنجاب منتخب طلباء کی حتمی فہرست کی تصدیق کرے گا اور پھر لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔
خصوصی اقدامات:
اقلیتی طلباء کے لیے 2 ہزار لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے 32 فیصد طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
تقسیم کا آغاز:
لیپ ٹاپ کی تقسیم رمضان المبارک کے بعد شروع کی جائے گی۔