لیپ ٹاپ اسکیم: وزیر اعلیٰ پنجاب کا طلبہ کے لیے بڑا اعلان

لیپ ٹاپ اسکیم: وزیر اعلیٰ پنجاب کا طلبہ کے لیے بڑا اعلان

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے نئی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا۔ اس اسکیم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

کون اہل ہوگا؟
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق:پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اس اسکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔طلبہ کو 13ویں جنریشن کے جدید ترین Core i7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
میرٹ اور درخواست کا طریقہ کار
بی ایس طلبہ کے لیے 65 فیصد اور میڈیکل طلبہ کے لیے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔میرٹ کا تعین انٹرمیڈیٹ کے نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔آن لائن درخواست کے لیے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد
حکومت پنجاب کا مقصد ہونہار طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔