لاہور سمیت صوبہ بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ فراہمی سکیم فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے میں 60 ہزار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فیز ون کے تحت ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر تھا، اور اس کی تقسیم کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ فیز ٹو کے آغاز کے ساتھ پہلے مرحلے کی تقسیم بھی بیک وقت جاری رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلبا مستفید ہو سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 60 ہزار لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ طلبا کی جانب سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HEC) کے پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔حکومت کا مقصد طلبا کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔