وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد میں نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد میں نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد میں چھ پبلک اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔

 وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ لیپ ٹاپ تقسیم کی یہ تقریب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ "ہم نوجوانوں کو ہتھیاروں کے بجائے ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں"۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اس موقع پر مریم نواز یونیورسٹی کے طلباء میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ کے چیک تقسیم کریں گی۔ اس پروگرام میں 2301 طلباء کو لیپ ٹاپ اور 556 طلباء کو اسکالرشپ کے چیک دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، مریم نواز کی فیصل آباد آمد کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی سرکٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ بھی متوقع ہے۔ فیصل آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر فیصل آباد پہنچیں گی۔