حادثہ پاکپتن ہوتہ روڈ پر پیش آیا، 36سالہ شاہدہ موقع پر دم توڑ گئی
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کنڈا سٹاپ نزد پرانا تھانہ ہوتہ روڈ پر دو تیز رفتار ٹرکوں کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 36 سالہ خاتون شاہدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں میں 50سالہ اللہ یار، 49سالہ محمد رفیق ، 52سالہ لکھویر اور 46سالہ لالو بی بی شامل ہیں، جنہیں مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا گیا۔