لاہور(کرائم رپورٹر ) چوکی صوئے آصل پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا مستری مزدور پر مشتمل گروہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چوکی صوئے آصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ سے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا مستری مزدور پر مشتمل گروہ کے ملزمان گل فراز اور زبیر کو گرفتار کر کے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، پانی کی موٹریں، 2 لاکھ سے زائد نقدی، سلور تار، 2 پستول ، 3موبائل فون برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔