پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل، زخمی 50سالہ ریاض کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران گرنے سے 62سالہ مستری جاں بحق اور 50سالہ مستری زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ ایس اے رحمان بازار میں عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران گو گرنے سے 62سالہ امجد جاں بحق جبکہ 50سالہ ریاض زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمی 50سالہ ریاض کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی