24گھنٹوں میں 278 سرچ کومبنگ آپریشن

پنجاب میں 9 ہزار 578 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی 9 ہزار 578 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویڑن کے تحت پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں شرپسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 278 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 9 ہزار 578 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 9 ہزار 578 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 98 ہزار 895 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 33 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ جبکہ 32 ہزار 303 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سرچ و کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے 2 ہزار 238 پسٹلز، 171 بندوقیں، 246 رائفلیں اور بھاری تعداد میں گولیاں بھی بر آمد کی گئیں