یومِ علی : سرچ اور کومبنگ آپریشن حساس مقامات پر ناکے

لاہور(کرائم رپورٹر)یومِ شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر امن و امان کو سٹی ڈویڑن میں پولیس نے گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن ایس پی سٹی بلال احمد کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن اکبری گیٹ، موچی گیٹ، رنگ محل، نیو انارکلی، شفیق آباد اور داتا دربار کے مرکزی جلوس کے روٹ کے گرد و نواح میں کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دیگر سکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افراد، گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلوں، سراؤں اور دکانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ سپروائزری افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز نے سرچ آپریشن کی کڑی نگرانی کی۔انہوں نے بتایا کہ یومِ علی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم مقامات پر سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہیں جبکہ حساس مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ایس پی سٹی کے مطابق آپریشن کے دوران بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے افراد کی تصدیق بھی کی گئی جبکہ مشکوک افراد کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد عدم تصدیق کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔بلال احمد کا کہنا تھا کہ یومِ شہادت حضرت علی? کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔