مل مزدور کھولتے تیل میں گر کر مارا گیا

 50 سالہ عثمان آصف مظفرگڑھ کا رہائشی تھا،حادثہ نشتر کالونی گجومتہ کے قریب ٹیکسٹائل مل میں پیش آیا 
لاہور(کرائم رپورٹر )نشتر کالونی گجومتہ کے قریب ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران مزدور کھولتے تیل میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے گجومتہ کے قریب واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں ایک مزدور کام کے دوران کھولتے آئل کے کڑاہے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 50 سالہ عثمان آصف ولد عاطف کے نام سے ہوئی ہے جو مظفرگڑھ کا رہائشی تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش ایدھی رضاکاروں کی مدد سے کڑاہے سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔