نان سٹاپ مقابلے، 4 خطرناک ڈاکو ہلاک
اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن نے ناکہ لگا رکھا تھا ،ملزموں نے پولیس دیکھتے ہی فائرنگ کردی،علی رضا ساتھیوں کا نشانہ بن گیا ، عادل اور اکاش کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا ، ملزموں نے حملہ کردیا ، 9جی ڈی کے قریب مارے گئے ڈاکو سیاسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)نان سٹاپ مقابلے، 4 خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے ،شیراکوٹ کے علاقہ میں سی سی ڈی پولیس کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کا خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم ہلاک ہوگیاملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ملزم پولیس کو لاہورسمیت پنجاب بھر میں وہیکلزچھیننے اور چوری ،ڈکیتی، نقب زنی سمیت 80 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھاڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن قمر ساجد کے مطابق اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں ناکہ برائے چیکنگ لگا رکھا تھاکہ اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو ناکہ پر دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئیدیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی کینٹ پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 2 ڈاکو عادل اور اکاش ہلاک ہوگئے زیر حراست ملزمان عادل اور اکاش کو اسلحہ ریکوری اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی ٹیم مناواں کے علاقے میں لے جا رہی تھی کہ اس دوران پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی دو طرفہ فائرنگ میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیاوکاڑہ کے نواحی گاوٓں 9 جی ڈی کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اوردو فرار ہو گئے۔بتایاگیاہے کہ سی سی ڈی پولیس معمول کے گشت پر تھی اس دوران نواحی علاقہ 9 جی ڈی کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ سی سی ڈی انچارج مہر یوسف کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت شیدو چوہان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ فرار ملزموں کی تلاش کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ ،لوٹ مار کی رقم ،موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔