نشترکالونی:ٹیکسٹائل ملز کا مزدور کھولتے تیل میں گر کر جاں بحق

گجومتہ کے قریب  مل میں حادثہ پیش آیا‘ 50 سالہ عثمان آصف  مظفرگڑھ کا رہائشی تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی گجومتہ کے قریب ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران مزدور کھولتے تیل میں گر کر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے گجومتہ کے قریب واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مزدور کام کے دوران کھولتے آئل کی کڑاہے  میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔  متوفی کی شناخت 50 سالہ عثمان آصف ولد عاطف کے نام سے ہوئی ہے جو مظفرگڑھ کا رہائشی تھا۔