پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ م میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین مستقل جنگ بندی کریں اور مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کریں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران سے متعلق خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویش کا باعث ہے، اس لیے تمام فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں۔ان کا کہنا تھا کہ فریقین مستقل جنگ بندی قائم کریں اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں۔ پاکستان ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق سفارت کاری میں تعطل نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اس تنازع کا پائیدار حل سفارت کاری کے آزمودہ اصولوں کو اپنانے میں مضمر ہے اور پاکستان کا مؤقف آج بھی یہی ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔