حزب اللہ کا العصف المکول کے نام سے فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ‘اسرائیل پرسینکڑوں راکٹ فائر کردیئے
بیروت (آئی این پی )اسرائیل نے رات گئے لبنان پر شدید حملے کیے جس کی وجہ سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رات گئے لبنان پر شدید حملے کیے، جس کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد دھواں اٹھتا دکھائی دیا جبکہ اسرائیلی حملوں میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے العصف المکول کے نام سے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق لبنان سے اسرائیل پر موجودہ حملے میں تقریبا 100 راکٹ فائر کئے گئے ہیں جن میں سے بعض کو اسرائیلی دفاعی نظام نے روک لیا۔رپورٹس کے مطابق ایران اور جنوبی لبنان سے اسرائیل پر بیک وقت راکٹ حملے کئے گئے جس کے بعد اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایت جاری کی۔عبرانی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل کے ایک علاقے میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کریات شمونہ، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اسی دوران شمالی اور وسطی اسرائیل میں بار بار خطرے کے سائرن بھی بجتے رہے