شب قدر رحمتوں کے نزول وگناہوں کی مغفرت کی رات ہے :علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی/ اسلام آباد(آئی این پی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 23 رمضان المبارک شب قدرکے موقع پر کہا کہ شب قدر رحمتوں کے نزول وگناہوں کی مغفرت کی رات ہے، یہ رات ہزار مہینوں سے افضل ہے، جس میں کی گئی عبادت کی مقبولیت و فضیلت بہت زیادہ ہے، قرآن کریم میں مکمل ایک سورہ ’’شب قدر‘‘ کے بارے میں نازل ہوئی۔ نبی کریم ؐ کاارشاد ہے کہ اللہ نے دنوں میں سے جمعہ کو مہینوں میں سے ماہ رمضان کو اور راتوں میں سے شب قدر کو اپنے لیے اختیار کیا ہے۔ شب قدر ماہ رمضان میں عبادتوں کی معراج والی رات ہے۔ انسان کی زندگی بارے فیصلہ جات کا تعین اسی رات کیا جاتا ہے