حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائے ،علامہ ساجد نقوی

مستقبل میںآفات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور لائحہ عمل تیا ر کیا جائے
  ہر ضرورت مند تک مدد ، موثر حل کی طرف بڑھنا ہوگا :، قائد ملت جعفریہ 
راولپنڈی /اسلام آباد  (آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک بھر میں تباہ کن تاریخی سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناگہانی آفت کی اس گھڑی میں حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائے ،ہر ضرورت مند تک مدد پہنچائی جائے،مستقبل میںآفات  کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور لائحہ عمل تیا ر کیا جائے، ہمیں دیر پا اور موثر حل کی طرف بڑھنا ہوگا ،علامہ ساجد نقو ی نے کہا ملک بھر میں اس مشکل گھڑی میں بلاتفریق سیلاب متاثرین کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیںاور مخیر حضرات آگے آکر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت  بلتستان ،خیبر پختونخوااور پنجاب میں سیلاب کا سلسلہ جاری ہے جس کے اثرات سندھ پر بھی پڑیںگے ،ملک بھر میں سیلاب سے سینکڑوںاموات کی  تصدیق ہزاروں گھروںکو نقصان،6ہزار سے زائد مویشی ، 238پل،661کلومیٹر شاہراہیں سیلاب میں بہہ گئی