عزادار ی ظلم و جبر کیخلاف مزاحمت کا جذبہ عطا کرتی ہے: علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی /اسلام آباد (آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علا مہ سیدساجد علی نقوی نے کہا ہے   محرم ہمیں سیدالشہداحضرت امام حسین  ؑاور شہدائے کربلا کی شہادت کے ساتھ ساتھ ان کے مشن اور جدوجہد کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔واقعات کربلا کا ذکر شہدائے کربلا کے مشن اور جدو جہد کو تازہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ محافل عزاداری اور مجالس عزاء کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ حسینیت کے پاکیزہ مقاصد اور یزیدیت کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے واضح کیا جا سکے اور سیرت حسین ؑ کی روشنی اور رہنمائی میں دور حاضر کے مسائل اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے