اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فارن کرنسی تبدیل کرانے کی سہولت کا آغاز

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر فارن کرنسی ایکسچینج کی سہولت کا آغاز کردیا گیا  ۔انٹرنیشنل ارائیول لانج میں کرنسی ایکسچینج کائونٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ڈائریکٹر کمرشل واسٹیٹ رابعہ سلمی نے کیا۔ڈائریکٹر کمرشل و اسٹیٹ کے ہمراہ ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور کمرشل کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافر ایئرپورٹ پر ہی کرنسی تبدیل کر سکیں گے۔