بینکنگ کورٹ نے ملزموں سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت 5 مارچ تک منظور کرلی
اسلام آباد(آن لائن)بنکنگ کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سی ایف او سراج احمد اور نجی بینک کے ملازم فیصل قاضی بھی شامل تفتیش ہوگئے۔ عدالت نے 5 مارچ تک بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف مکمل چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا اور ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت 5 مارچ تک منظور کرلی۔ عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی