لاہور (کرائم رپورٹر )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی۔ اب انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لانج میں ٹریفک کیاسک لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ٹریفک حکام کے مطابق مسافر صرف اپنا ویزا اور موجودہ ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر ایئرپورٹ پر ہی موقع پر انٹرنیشنل لائسنس حاصل کر سکیں گے۔لائسنس کا پرنٹ فوری طور پر فراہم کیا جائے گا۔مزید یہ کہ اس کے ذریعے لرنر، لوکل اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔ٹریفک کیاسک میں 24 گھنٹے آن لائن سہولیات دستیاب ہوں گی۔