اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا

اسلام آباد(یواین پی)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں نے طویل تاخیر اور طیارے میں فنی خرابی کے باعث رن وے کے قریب دھرنا دے کر شدید احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر PA-2766 دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھی تاہم مسافروں کو بورڈنگ کے بعد طیارے میں فنی خرابی کے باعث بار بار تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔۔طیارے کی واپسی اور مسافروں کو اتارے جانے کے بعد مشتعل مسافروں نے طیارے کے قریب رن وے سائیڈ پر دھرنا دے دیا اور شدید احتجاج کیا