سکیورٹی گارڑ سخاوت ہارٹ اٹیک سے جاں بحق،74سالہ امیرں بی بی حادثے کاشکار،نامعلوم کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی ،نواب ٹاؤن اور شالیمار میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق گوالمنڈی لنڈا بازار کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نواب ٹاؤن میں 58 سالہ سکیورٹی گارڈ حرکت قلب بند ہونے سے جان کی بازی ہار گیا،متوفی کی شناخت سخاوت کے نام سے ہوئی اور بھمبر کا رہائشی تھا۔شالیمار سحر روڈ پرٹریفک حادثے میں 74 سالہ بزرگ خاتون امیرں بی بی جاں بحق ہوگئی ،ننکانہ کی رہائشی تھی۔پولیس نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے تمام لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔