روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کو مذاکرات کی شرائط پیش کردیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق، روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ روکنے کے لیے اپنی مطالبات کی فہرست امریکا کے حوالے کی ہے۔ان شرائط میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دینا اور یوکرین سے غیر ملکی افواج کا انخلا شامل ہیں۔ تاہم، دیگر شرائط کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔ روس اور امریکی حکام گزشتہ تین ہفتوں میں اس حوالے سے مختلف ملاقاتیں اور ورچوئل مذاکرات کر چکے ہیں، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ روس شرائط کی منظوری سے قبل یوکرین کے بارے میں امن مذاکرات کا آغاز کرے گا یا نہیں۔یہ شرائط سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئیں، جس میں امریکا نے بھی اپنی شرائط پیش کی تھیں، جن میں یوکرین کے معدنی وسائل سے متعلق معاہدے کا مطالبہ شامل تھا۔