تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد روس کا یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد روس کا یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے، جب تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس نے فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 108 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے، جو حملوں کو روکنے کی کوششوں کا حصہ تھے۔دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے فوراً بعد روس نے رات بھر میں 200 سے زائد ڈرون حملے کیے، جن میں سے 192 کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔یوکرین کے وزیر خارجہ کے مطابق کیف نے جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی تھی، تاہم روس کی جانب سے اس کے بجائے حملوں میں مزید شدت آ گئی۔ان کے مطابق ان حملوں میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوئے، جبکہ رہائشی عمارتوں، توانائی کے مراکز اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے سے خطے کی صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔