بھارت میں اسرائیلی اور امریکی خاتون کے بعد برطانوی خاتون سے بھی زیادتی کا واقعہ

بھارت میں اسرائیلی اور امریکی خاتون کے بعد برطانوی خاتون سے بھی زیادتی کا واقعہ

بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

بھارت کی ریاست دہلی میں ایک اور غیر ملکی خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ برطانوی خاتون سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی شخص سے ملنے دہلی آئی تھی اور اسے مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ملزم کیلاش اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے، جس کے بعد برطانوی ہائی کمیشن بھی اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور خاتون کی مدد کر رہا ہے۔اس سے قبل بھارت کے ریاست کرناٹکا میں بھی غیر ملکی سیاحوں سے گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آ چکا ہے۔