گجرات میں خوفناک واقعہ: بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا

گجرات میں خوفناک واقعہ: بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا

گجرات میں ایک اور افسوسناک واقعہ، خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا.

نواحی گاؤں لالہ چک میں پیش آنے والے واقعہ میں، ایک خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد اس کے بھتیجے نے سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹیگیشن اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں شواہد جمع کر رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 5 خواتین، جن میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں، قتل کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ شہر میں خواتین کے قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل 4 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے نالے میں پھینک دیا گیا تھا، اور دو دن قبل دو خواتین کی لاشیں تالاب سے ملی تھیں، جن سے شہر میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔