بھارتی حکومت کشمیری سیاسی جماعتوں سے پابندیاں ہٹائے:دفترخارجہ

یہ اقدام کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویئے کا ایک اور مظہر ہے
 کشمیر پر  سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ایمانداری سے عمل درآمد کرایا جائے:ترجمان  کا بیان 
 اسلام آباد (آئی   این پی )پاکستان   نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی  ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویے کا ایک اور مظہر ہے، یہ سیاسی سرگرمیوں کو دبانے اور اختلاف رائے کو دبانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔  بیان  میں کہا گیا  ہے کہ یہ جمہوری اصولوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی سراسر بے توجہی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔بیان میں بھارتی  حکومت   مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ایمانداری سے عمل درآمد کروائیں۔