کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کی حتمی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق طے کی جانی ہے، عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچائے
بھارتی وزیر خارجہ ہر موقع پر پاکستان کے حوالے سے بیان بازی کرتے ہیں، یہ ہماری خارجہ پالیسی کا اصول ہے تمام ممالک سے بہتر تعلقات رکھیں‘پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہونگی:ترجمان
اسلام آباد‘نئی دہلی(آئی این پی)دفتر خارجہ نے کہا ہے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے دہشت گردی کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ہر موقع پر پاکستان کے حوالے سے بیان بازی کرتے رہتے ہیں، انہیں بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنے اور بیرون ممالک قتل عام پر توجہ دینا چاہیے‘کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کی حتمی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق طے کی جانی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حعفر ایکسپریس دہشت گردی کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ ہماری خارجہ پالیسی کا اصول ہے کہ ہم تمام ممالک سے بہتر تعلقات رکھیں۔ چین ہمارا ایک دیرینہ دوست ہے اور پاک امریکا تعلقات دہائیوں پرانے تعلقات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی بربیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، غزہ کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔کستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیںدریں اثناء آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی دفترِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا شہ رگ میں کوئی غیر ملکی چیز کیسے ہو سکتی ہے۔ترجمان نے روایتی بھارتی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔