لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کے انٹرڈویژن مرحلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گیمز کے دوسرے روز کبڈی، بیڈمنٹن اور ہاکی کے میچز کھیلے گئے جن میں مختلف ڈویژنز کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کبڈی
کبڈی کے مقابلوں میں ڈیرہ غازی خان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ملتان کو 31 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو 30-59 پوائنٹس سے ہرا دیا۔
بیڈمنٹن
بیڈمنٹن کے مقابلے پنجاب اسٹیڈیم جمنازیم ہال میں منعقد ہوئے، جن کا افتتاح ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضل چودھری نے کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
بیڈمنٹن بوائز:
ساہیوال نے بہاولپور کو 0-3 سے ہرایا۔
بیڈمنٹن گرلز:
بہاولپور نے ساہیوال کو 0-3 سے شکست دی۔
فیصل آباد نے راولپنڈی کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔
ہاکی
ہاکی بوائز:
ملتان کی ٹیم نے ڈی جی خان کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 0-9 سے کامیابی حاصل کی۔
ہاکی گرلز:
ملتان اور ڈی جی خان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
راولپنڈی نے گوجرانوالہ کو 0-3 سے شکست دے دی۔