وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء میں منعقدہ سمر کیمپ کی نمائش کا افتتاح کیا، جس میں نوجوان فنکاروں کے 85 فن پارے شامل تھے۔
نمائش میں ڈرائنگ، پینٹنگ اور دیگر میڈیمز میں تخلیق کیے گئے فن پارے پیش کیے گئے، جن میں نوجوان آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔نوجوان فنکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک خوبصورت پورٹریٹ بھی تیار کیا، جسے نمائش میں خاص طور پر پیش کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے نوجوان آرٹسٹوں سے ملاقات کی، ان کے فن پارے دیکھے اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں کا کام انتہائی متاثر کن ہے اور ان کی تخلیقی صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سمر کیمپ کے کلاس ٹیچرز عثمان خالد اور فاطمہ خان سے بھی ملاقات کی اور تربیت و رہنمائی پر انہیں مبارکباد دی۔عظمیٰ بخاری نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد نواز گوندل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔