شہریوں کو تحفظ اور قانونی راہنمائی فراہم کرنا پولیس کا فرض:فیصل کامران

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں درجنوں شہریوں نے ہراسگی، گھریلو جھگڑوں اور وراثتی تنازعات سمیت مختلف مسائل پیش کیے۔ شہریوں کی فوری شنوائی کرتے ہوئے متعدد افسران کو بر وقت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔خاتون کی شکایت پر 9 سالہ بچے کے ساتھ ہراسگی کے معاملے میں ڈی ا?ئی جی نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاو?ن کو تصدیق کے بعد فوری ایکشن کی ہدایت دی۔ اسی طرح سگے بیٹے کی طرف سے والد پر تشدد اور بازو توڑنے کی شکایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو بھی فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔کھلی کچہری میں خواتین کی طرف سے ہراسگی کی شکایات سامنے ا?ئیں، جس پر ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او نشتر کالونی کو ایکشن لینے کی ہدایات دی گئیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ "بچے اور خواتین ریڈ لائن ہیں، ایسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔"کھلی کچہری میں وراثتی مقدمات پر بھی تفصیلی رہنمائی دی گئی اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو قانونی مدد فراہم کی جائے تاکہ جھگڑوں سے بچا جا سکے۔فیصل کامران نے واضح کیا کہ "شہریوں کو تحفظ اور قانونی راہنمائی فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے، اور شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے بارے میں فوری اطلاع دی جائے۔"انہوں نے یہ بھی کہا کہ "تھانے میں بروقت شنوائی نہ کرنے والے افسران اپنی سیٹ پر نہیں رہیں گے۔