عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا پولیس کی ترجیح ہے:فیصل کامران

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااورشہریوں کی شکایات سنیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ افسران بھی ویڈیو لنک پر موجودرہے۔ شہریوں نے جعلسازی کے ذریعے جائیداد پر قابض ہونے اور لین دین میں فراڈسے متعلق شکایات کیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو انکوائری کی درخواستیں مارک کرتے ہوئے بروقت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا پولیس کی ترجیح ہے۔شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کے بروقت ایکشن کو سراہا۔