پھندا ڈال کر شہری قتل،2 ملزم گرفتار

ملزم اور مقتول ایک ہی دکان پر ملازم ، اکٹھے رہائش پذیر تھے 
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقہ میں شہری کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے والے دونوں ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس واردات کا نوٹس لیا تھاایس پی سٹی انویسٹی گیشن فرحت عباس کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصری شاہ وسیم عبیداللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر شہری عمر کو گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سیقتل کر دیاملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھیملزمان اور مقتول ایک ہی دوکان پر ملازم تھے اور اکٹھے ایک ہی کمرہ میں رہائش پذیر تھیڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائیگیانویسٹی گیشن پولیس لاہور کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے