برکی میں عابد ،گوالمنڈی میں جمشید ،مزنگ میں اختر، یکی گیٹ میں طارق لٹ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں ڈاکو ناصر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، برکی میں عابد سے 2 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں جمشید سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،مزنگ میں اختر سے 1لاکھ 0ہزار روپے اور موبائل فون، یکی گیٹ میں طارق سے1 لاکھ45ہزار روپے اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ سے ڈاکو بابر سے 1 لاکھ 65 ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن ڈاکو جمیل سے 1 لاکھ اور موبائل فون، شیرا کوٹ میں فاہد سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شادمان،ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا، مزنگ اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔