طفیل کی لاش112 ای بی میں کھیتوں سے بر آمد،مقدمہ درج،پولیس نے تفتیش شروع کردی
بوریوالا (خصوصی رپورٹ)نواحی گا ئوں112/EBمیں نامعلوم افراد نے زمیندار کو قتل کر دیا،گلے میں پھندا ڈال کر لاش کھیتوں میں پھینک کر فر ار ہو گئے۔ طفیل گھر سے کام کیلئے کھیتوں میں گیا تو کا فی دیر تک واپس نہ آیا جس پر اہلخا نہ کو تشویش ہو ئی،تلاش پر اسکا کچھ پتہ نہ چلا اور اگلے دن اسکی لاش کھیتوں میں پڑی دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیااور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔