کاہنہ:پولیس مقابلہ،2ڈاکو پار،6فرار

ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت نہ ہوسکی، فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی ،لاشیںمردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات محلہ داروں کی کال پر آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور کاہنہ پولیس ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 2ڈاکو ہلاک 6ساتھی فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق کاہنہ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات محلہ داروں کی 15پرکال آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور کاہنہ پولیس ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 2ڈاکو ہلاک 6ساتھی فرار ہوگئے ذرائع پولیس کے مطابق محلہ داروں کی کال پر آرگنائزڈ کرائم اور کاہنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوافائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 6 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی اور تلاش جاری ہیں ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیں۔