ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت علی عظمت کے نام سے ہوئی ،ناکے پر رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیاسی سی ڈی حکام کے مطابق ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی میں ہونے والی کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت علی عظمت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔