اسلحہ کی نمائش پر 2 ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے باغبانپورہ سے اسلحہ کی نمائش و استعمال کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے ترجمان ڈولفن کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے لڑائی جھگڑے کے دوران اسلحہ کا استعمال کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 پستول، گولیاں و میگزین برآمد کر کے گرفتار ملزمان عقیل، عبدالرحمن کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیا۔