لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نیکریک ڈاؤن کرتے ہوئے سر عام اسلحہ لیکر گھومنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بند کردیا پولیس کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے ملزمان کو مختلف مقامات سے اسلحہ سمیت گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 2 رائفل 2 پسٹل میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کرلیں گئیں ملزمان کو دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان میں زریاب ،نبیل، عثمان اور ابو بکر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرنے پر شاہدرہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں, غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والے جیل جائیں گے