اسلام آباد (آئی این پی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے عدم معاشی انصاف کے باعث آج پوری دنیا میں انسانیت طبقاتی نظام کی نذر ہوگئی، امیر دولت کے انبار کے ساتھ امیر ترین جبکہ غریب نا مواقف حالات و مساوی مواقع نہ ہونے کے باعث نان شبینہ سے بھی محروم ہے ، سوشل ازم و کیپٹل ازم دنیا کو معاشی انصاف کی فراہمی میں کامیاب نہ ہوسکے تو دوسری طرف اسی عالمی بے انصافی کے نظام نے ایک صیہونی ریاست کو پروان چڑھانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا اور آج غزہ کی صورتحال اسکی بھیانک تصویر ہے جہاں ایک طرف ہزاروں ٹن بمباری کے بعد اب امدادی سرگرمیوں کی پابندی جیسی چیرہ دستیوں کے ذریعے خوراک کا بحران پیدا کرکے انسانیت کو زندہ درگور کرنے کی مذموم کوشش