غریب آدمی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے:مصطفی کمال

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں غریب آدمی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، ایسے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے کہ انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات کے اثرات براہ راست انسانی زندگیوں پر پڑتے ہیں ۔ہمارے اقدام سے صحت کی بہترین سہولیات سے لوگ مستفید ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے ۔