وزیر ریلوے کی زیر صدارت اہم اجلاس ‘جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(آن لائن) وزیر ریلوے کا عوام دوست اور مؤثر ریلوے نظام کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری اور مسافروں کی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ریلوے آپریشنز اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محمد حنیف عباسی نے ریلوے نظام میں مزید بہتری کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ریلوے آپریشنز کو مزید فعال اور منظم بنانے سے متعلق امور زیرِ غورآئے اورمسافروں کی سہولت اور سفر کے معیار میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ریلوے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر متعلقہ افسران کی بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزیر ریلوے نے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دے دیااورجاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔پاکستان ریلویز کی استعداد کار میں اضافے کے مختلف پہلوؤں پر غورکیا گیا