اسلام آباد(آئی این پی ) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر دنیش کمار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سرکاری دوروں اور مشیروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔سینیٹر دنیش کمار نے چیئرمین سینیٹ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹرز کی ذمہ داریاں مشیروں کو تقویض کر دی گئیں، سینیٹ کے سرکاری دوروں اور مشیروں کی تعداد بتائی جائے۔بی اے پی سینیٹر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سینٹ کے بیرون ممالک دوروں کی مکمل تفصیلات دی جائیں