بھارت کی منصوبہ بندی 3 سال سے جاری تھی :دنیش کمار

 بھارت اتنی جرات نہیں کرے گا بڑے پیمانے پر کوئی جنگ کرے:رہنما  ہندو کمیونٹی
       اسلام آباد (آئی این پی )بلوچستان عوامی پارٹی اور ہندو کمیونٹی کے رہنما دنیش کمار نے کہا ہے  بھارت اتنی جرات نہیں کریگا  بڑے پیمانے پر کوئی جنگ کرے۔ ایک   انٹرویو میں دینش کمار نے کہا بھارت جانتا ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو وہ کوئی بڑی بیوقوفی نہیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت بہانہ تلاش کررہا تھا اس کی منصوبہ بندی دو تین سال سے جاری تھی کیوں کہ بھارت کو ہماری ترقی گوارہ نہیں اس لیے انہوں نے لازمی ایڈونچر کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے جنگ نہ ہو اس سے دونوں ملکوں کے عوام اور انسانیت کا نقصان ہوگا،